0

کورونا وبا؛ ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 6000 سے بڑھ گئی


اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 675 کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 15 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 14 ہوگئی۔کورونا کے 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوگئے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہوکر 20 ہزار 836 رہ گئی۔ ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار 915 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں اب تک 20 لاکھ 44 ہزار کے قریب ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی، پنجاب میں 93 ہزار 571 مجموعی کیسز ریکارڈ، خیبر پختونخواہ میں 34 ہزار 324، بلوچستان میں 11 ہزار 780 کیسز ریکارڈ، اسلام آباد میں 15 ہزار 122، گلگت میں 2 ہزار 218 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 105 کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے 165 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں