0

وزیراعظم کا پنجاب میں پولیس اور پٹواری کلچر میں کرپشن پر سخت اظہار برہمی

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں پولیس اور پٹواری کلچر میں کرپشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں سمیت مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پنجاب میں اتحادی جماعتوں کے مسائل پر عثمان بزدار سے رپورٹ لی۔وزیراعظم سے فیصل آباد کے ارکان قومی اسمبلی، وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر نے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر مرزا شہزاد اکبر موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، کاروباری طبقے اور تعمیرات سیکٹر کومراعات سے ترقی آئے گی،چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں، صنعتی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں