0

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی کہیں تیزبارش تو کہیں ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جس کے بعد بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، ٹاور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کریم آباد اورعزیز آباد سمیت دیگرعلاقوں میں جل تھل ہوگیا ہے۔دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث شہریوں نے شاہ فیصل کالونی میں کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیرا کیا اور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں