0

صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پھٹ پڑا

لاہور: تاریخی مسجد وزیرخان میں گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں سماجی اورمذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی شدیدمذمت کی جارہی ہے وہیں صوبائی وزیراوقاف نے مسجد وزیرخان گانے کی عکس بندی کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف کو متعلقہ اہل کاروں کومعطل کرنے کا حکم دیا ہے۔سوشل میڈیا میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ گانے کی عکس بندی تاریخی مسجد وزیرخان میں کی گئی ہے جس میں مسجد کے تقدس کوپامال کیا گیا ہے۔طلاعات کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب نے نجی پروڈکشن ہاس کو مشروط طورپر مسجد میں ریکارڈنگ کی اجازت دی تھی۔ ان شرائط میں یہ واضع کیا گیا ہے کہ مسجد میں کوئی بھی ایساکام نہیں کیا جائے گا جس سے مسجد کا تقدس پامال ہو۔ محکمہ اوقاف کی طرف سے بادشاہی مسجد، مسجد وزیرخان سمیت دیگرمساجد میں شادی بیاہ کی کمرشل فوٹو گرافی پر بھی پابندی عائد ہے۔ اوقاف ذرائع کے مطابق نجی پروڈکشن ہاس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں گانے کی ریکارڈنگ کی ہے۔مسجد میں گانے کی عکس بندی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد مذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں کمرشل ویڈیو اورفوٹوگرافی پرپابندی عائد کی جائے۔علامہ زبیراحمد ظہیر نے کہا ہے اللہ کے گھر کی بیحرمتی اوراس گھرکے تقدس کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں