0

نوازشریف اپنے خلاف مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات فوری طور پر شروع کرنا چاہئیں اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں پیش ہوں۔سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیر کے روز احتساب عدالت آصف زرداری پر بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کرنے جا رہی ہے، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی، ان کے خلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہیے اور نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں