کراچی: پاکستان آرمی کے دستوں نے دادومیں سیلابی صورت حال کی وجہ سے محصور ہوجانے والے افراد کو ریلیف آپریشن کے دوران محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستیپہاڑی بستی اور نائی گج ڈیم کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے دادو کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور علاقے میں پھنسے افراد کے بچاو کی کوششوں میں مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئربوٹس پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔ صورت حال کے حوالے سے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا جس کے ذریعے علاقے کے عوام کو ضروری طبی نگہداشت اور سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ لوگوں کوکھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔
