0

مناسب غذا، پوری نیند اور ورزش: صحت کے تین اہم ستون

کراچی ۔: اچھی صحت اور خوشگوار زندگی ہم سب کی خواہش ہے اور اب ماہرین کا اصرار ہے کہ صرف تین اہم باتوں پر عمل کرکے آپ اچھی صحت اور طویل عمر پاسکتے ہیں۔ ان میں پہلا نمبر اچھی غذا کا ہے، دوسری اہم ضرورت مکمل اور بھرپور نیند کی ہے جبکہ باقاعدہ ورزش کو اچھی صحت کا ایک اہم راز قرار دیا گیا ہے کیونکہ دنیا کی کوئی غذا یا دوا ورزش کی جگہ نہیں لے سکتی۔1: باقاعدہ ورزشامریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہیکہ اگر آپ صحت بخش اور مطمئین زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو باقاعدہ ورزش کو اپنا معمول بنانا ہوگا۔امریکی ادارے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے ماہرین کا اصرار ہے کہ ورزش ہرطرح سے آپ کے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسی ادارے کی تحقیق بتاتی ہے کہ جو لوگ ہفتے میں 150 منٹ کی ورزش یا واک کرتے ہیں ان میں ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں اموات کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ اس طرح آپ کو صرف 21 منٹ اور کچھ سیکنڈ روزانہ ورزش کی عادت اختیار کرنا ہوگی۔ورزش دماغ ، یادداشت اور ارتکاز کے لئے ہرطرح سے فائدہ مند ہے۔ یہ ایک جانب تو پٹھے عضلات اور ہڈیوں کو توانا کرتی ہے تو دوسری جانب دماغ اور اعصاب کو تقویت پہنچاتی ہے۔ ورزش گھبراہٹ اور ڈپریشن کو بھی کم کرتی ہے۔ اس سے بلڈ پریشر اور خون میں شکر اور کولیسٹرول کی مقدار قابو میں رہتی ہے۔
ورزش سے نیند میں بہتری آتی ہے اور انسان صبح کو تازہ دم ہوکر بیدار ہوتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ ورزش سے جنسی و اعصابی کمزوری بھی دور ہوجاتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں