0

ن لیگی کارکنوں اور پولیس میں تصادم، مریم نوازکی نیب پیشی منسوخ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی غیر قانونی اراضی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی منسوخ ہوگئی۔سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امرا سے ریلی کی شکل میں نیب لاہور آفس پہنچیں۔ اس موقع پر رانا ثنا، پرویز رشید، طلال چوہدری، دیگر ن لیگی رہنما اور بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان مریم نواز کے ہمراہ موجود تھے۔مریم نواز کی گاڑی ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے چلائی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔لیگی کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹاکر نیب دفتر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روکا جس پر لیگی کارکن بپھر گئے، انہوں پولیس پر پتھرا کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔پولیس نے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی بھاری شیلنگ کی، واٹر کینن استعمال کی، لاٹھی چارج کیا اور جوابی پتھرا بھی کیا جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے۔پتھرا سے نیب بلڈنگ کو نقصان پہنچا جبکہ مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ مریم نواز نے پولیس پر اپنی گاڑی پر حملہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں