0

شدید بیمارہوں عدالت پیش نہیں ہوسکتا، آصف علی زرداری

کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شدید بیماری کے باعث وہ احتساب عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں۔
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدرآصف علی زرداری نے ویڈیولنک پرحاضری لگانے کی درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت نے عدم حاضری پروارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، شدید بیمارہوں اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔سابق صدرآصف زرداری نے اپنی درخواست میں کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کے لیے ضمانتی مچلکوں کا بھی انتظام کرلیا ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے عدم حاضری پرآصف زرداری کے وارنٹ جبکہ نوازشریف کو مفرور قراردے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں