0

کچھ وزرا ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، وزیراعظم برہم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزرا پر برہم ہوگئے اور کہا کہ کچھ وزرا ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت سب کی ہے، حکومتی مفاد ہی سب کا مفاد ہونا چاہیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اونرشپ لیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، پہلے بھی کہہ چکا ہوں اپنے لیے کھیلنے کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلیں، بڑا کھلاڑی وہی بنتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں