0

ساوتھمپٹن ٹیسٹ؛ 120 رنز پر پاکستان کے 5 کھلاڑی آٹ

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں 120 رنز پر پاکستان کے 5 کھلاڑی آٹ ہوگئے۔
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔24 ویں اوور میں میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور اس دوران ہی کھانے کا وقفہ کیا گیا۔ کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنالیے تھے۔شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے اوپنر شان مسعود اس بار صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان اظہر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔عابد علی کیورن کے ہاتھوں برنس کو کیچ دے بیٹھے، انہوں ںے 111 گیندوں میں 60 رنز اسکور کیے۔ چوتھی وکٹ 117 رنز پر اسد شفیق کی گری جنہوں ںے 5 رنز بنائے۔ٹیم کی پانچویں وکٹ 120 کے اسکور پر گری، کرکٹر فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ 11 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تاہم وہ بغیر رن بنائے ووکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ انہوں نے آخری بار 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔دوسری جانب انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی جگہ سیم کرن اور زیک کرالی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں