0

ساوتھمپٹن ٹیسٹ؛ پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز بنالیے

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، دوسرے روز 223 رنز کے اسکور پر پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے۔اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز پاکستان کے پانچ کھلاڑی آٹ ہوچکے تھے۔کھیل کے دوسرے روز چھٹی وکٹ بابر اعظم کی گری جو بٹلر کے ہاتھوں 47 رنز پر کیچ آٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ اب تک کھیل رہے ہیں۔ساتویں وکٹ یاسر شاہ کی گری جو 5 رنز پر کیچ آٹ ہوگئے، آٹھویں نمبر پر شاہین شاہ آفریدی بھی صفر پر رن آٹ ہوئے جب کہ نویں وکٹ محمد عباس کی تھی جو دو رنز پر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبیلو ہوگئے۔
قبل ازیں پہلے روز یاسر شاہ اور اسد شفیق 5، اظہر علی 20، عابد علی 60 جب کہ شان مسعود ایک اور 11 سال بعد ٹیسٹ کھیلنے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ساتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر رہا جس کی وجہ سے صرف 46 اوورز ہی کروائے جاسکے جس میں پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 126 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، پچھلے میچ کے سنچری میکر شان مسعود صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان اظہر علی اور اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور دونوں بالترتیب 20 اور 5 رنز بناسکے۔11 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ۔ فواد عالم نے اپنا آخری ٹیسٹ 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن انہوں نے بھی 60 رنز پر اپنی وکٹ گنوادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں