0

کورونا وائرس: ایک اور ویکسین کے ابتدائی تجربات کامیاب

نیویارک: امریکا میں ایک اور کورونا وائرس ویکسین کے ابتدائی طبی تجربات کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔ یہ تجربات 45 صحت مند افراد پر کیے گئے جن کی عمریں 18 سے 55 سال کے درمیان تھیں۔یہ ویکسین بین الاقوامی ادویہ ساز کمپنی فائزر نے ایجاد کی ہے جبکہ اس کی تیاری میں جدید ترین آر این اے جین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔تحقیقی جریدے نیچر کے تازہ شمارے میں اس حوالے سے شائع شدہ تفصیلات کے مطابق، اس ویکسین کو BNT162b1 کا عارضی نام دیا گیا ہے اور طبی تجربات میں شریک افراد کو اس کی دو خوراکیں دی گئیں جو بالترتیب 10 مائیکروگرام، 30 مائیکروگرام اور 100 مائیکروگرام کی مقداروں میں تھیں۔اسے تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین اس لیے بہت مثر ہے کیونکہ یہ ایک خاص قسم کے آر این اے پر مشتمل ہے جسے پیغام رساں آر این اے (mRNA) کہا جاتا ہے۔جینیاتی انجینئرنگ کی مدد سے ایک مخصوص ساخت میں بنایا گیا یہ پیغام رساں آر این اے انسانی جسم میں ناول کورونا وائرس کے خلاف فوری مدافعت پیدا کرتا ہے اور جب بھی یہ وائرس متعلقہ فرد پر حملہ کرتا ہے تو اس کے جسم کا مدافعتی نظام فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیتا ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں