0

پی آئی اے کی یورپ کیلیے متبادل ذرائع سے پروازیں شروع

لاہور: پی آئی اے کی پیرس اور مانچسٹر کیلئے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال ہو گئیں۔یوم آزادی کی تقریبات کی مناسبت سے شیڈول کی گئی پروازوں کی بحالی برطانیہ اور یورپ سے شروع، پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد 260 مسافر لے کر روانہ ہو گئی۔ پرواز پیرس کے مقامی وقت کے مطابق دو بجے روانہ ہوئی۔وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزارت ہوابازی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی پی آئی اے پروازوں کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کررہی ہیں۔ بین الاقوامی سیفٹی ایجنسی کے تحفظات بہت جلد دور کر دیے جائیں گے۔غلام سرور خان نے کہا پرواز میں 18 مسافروں نے ایگزیکیٹو اکانومی جب کی 242 مسافروں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا پرواز کے ذریعے 2.4 ٹن کارگو بھی پاکستان پہنچایا گیا پیرس ائر پورٹ پر پی آئی اے کے کنٹری مینیجر اور سٹیشن مینجر نے مسافروں کو الوداع کیا جبکہ پی آئی اے کا برطانیہ کا متبادل آپریشن بھی بحال پی آئی اے کی پہلی پرواز 9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کو لے کر اسلام آباد رات گئے روانہ ہوئی۔ پرواز مانچسٹر کے وقت کے مطابق رات 9 بج کر5 منٹ پر روانہ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں