0

آصف زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت پیش، 9 ستمبر کو دوبارہ طلب

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کورونا سے بچاکے لیے فیس شیٹ اوراین 95 ماسک پہنا ہوا تھا۔وہ گزشتہ سال 12 دسمبر کو رہائی کے بعد پہلی دفعہ احتساب عدالت پیش ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے احتساب کورٹ کے سخت سکیورٹی انتظامات کیے اور ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجید اور انور مجید کو فردجرم کے لیے 9 ستمبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آئندہ سماعت پر استثنی دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم خود پیش ہو۔نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخرعلاوہ ازیں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کردی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں عدالتی کارروائی کا حصہ بن گئے اور احتساب عدالت میں آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پہنچے اور درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں احتساب عدالت کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے جس کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں