0

عامر خان کی ترک خاتون اول سے ملاقات پربھارتی انتہا پسندوں کا شدید ردعمل

استنبول: بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کو ترکی کی خاتون اول ایمینے اردوان سے ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا۔سماجی مسائل پر فلمیں بنانے والے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم لعل سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاون کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی جوکہ انتہا پسند ہندوں کو پسند نہ آئی۔فلم کی شوٹنگ کا آخری حصہ مکمل کرنے کے لئے ترکی جیسے حسین ملک کا انتخاب کیا گیا تاہم اس دوران عامر خان کی ملاقات ترکی کی خاتون اول ایمینے اردوان سے ہوئی جس کی اطلاع خود ترک صدر کی اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دی۔ملاقات کی چند تصاویر سامنے آنا تھیں کہ بھارت میں انتہا پسند جماعتوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ یہاں تک کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف طیب اردوان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کرتے ہیں دوسری جانب ہمارے ہی اداکار ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں۔بھارتی جنتا پارٹی نے عامر خان نے سے ملاقات کی وضاحت مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عامر خان بتائیں کہ اس ملاقات کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں