0

اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے کہ کپتان کریز پر سیٹ ہوگیا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے کہ کپتان کریز پر سیٹ ہوگیا ہے اور لمبی اننگز کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، حماد اظہر ، اسد عمر ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے، ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے، ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے، عوام نے سیاست کو پیشہ بنانے والوں کو مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان محنتی اور دیانت دار لیڈر ہیں، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے غلط اور صحیح کی سیاست کی عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر عبور کررہے ہیں، احتساب، انصاف، میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم کا وژن ہے۔ممالک سے تعلقات مستحکم بنانے کی کوشش کی پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے ملک کے لئے مثر بیانیہ پیش کریں، ہم نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے کی کوشش کی، گزشتہ دور میں پاکستان کا وزیر خارجہ ہی نہیں تھا، حکومت کا مقصد خطے کے ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں استحکام کو مزید فروغ دینا ہے، ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، افریقی ممالک سے تجارتی اشتراک اور باہمی تعلقات کی بہتری پر توجہ دی گئی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو سفارتی تنہائی سے دوچار کرنے کا خواہشمند ہے، جنوبی ایشیا کے تمام ممالک بھارت کے ناپاک عزائم کا شکار ہیں، نیپال اور بنگلا دیش کا بھارت سے متعلق ردعمل سب کے سامنے ہے۔ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر عمران خان نے اٹھایا ، عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلام ،مقبوضہ کشمیر اور یورپی ممالک کے تعصب پر بات کی، آج کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں پہنچ چکا ہے، دنیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف تسلیم کیا، سلامتی کونسل میں بھارت کی بھرپور مخالفت کے باوجود کشمیر کا مسئلہ ایجنڈے پر آیا، او آئی سی میں کشمیر پر چار نشستیں ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں