0

سوشانت کی زندگی پرمبنی فلم کے مرکزی کردارکیلئے پاکستانی اداکار کا انتخاب

کراچی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لئے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔پی کے، ایم ایس دھونی، چھچھورے جیسی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے کچھ ماہ قبل اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ اداکار کی موت کی تحقیقات تو جاری ہے تاہم اب تک خودکشی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔انتھک محنت سے کامیابی کا سفر طے کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت معمولی ڈانسر تھے تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اداکاری کے شوق کو حقیقت میں بدلنے کے لئے انہوں نے فلموں میں چھوٹے کرداروں سے ابتدا کی جس کے بعد وہ کامیابی کا کا سفر طے کرتے ہوئے فلموں میں مرکزی کرداروں میں نظر آنے لگے۔اداکار کی کامیابی کے اس دشوار گزار سفر کو دکھانے کے لئے ایمازون ویب سیریز بنائی جا رہی ہے۔ جس میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کرنے کے لئے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سوشانت کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔حسن خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی اور سوشانت سنگھ کی تصاویر شیئر کی جس میں دونوں اداکار ایک جیسا پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ مجھے وہ پروجیکٹ مل گیا ہے جوکہ میرے دل کے انتہائی بہت قریب تر ہے کیوں کہ میں اس سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں