0

ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزاررہ گئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزار 116 رہ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں613 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 11 مریض جاں بحق ہوئے۔این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 تک جا پہنچی اور مجموعی اموات کی تعداد 6201 ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے جب کہ اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 743 ، پنجاب میں 95 ہزار 742 ، خیبرپختونخوا 35401، گلگت بلتستان 2565، بلوچستان میں 12370، آزاد کشمیرمیں کورونا کے 2212 کیسزسامنے آچکے ہیں۔24 گھنٹوں میں 22 ہزار 859 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر23 لاکھ 40 ہزار 72 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1 ہزار 241 مریض زیرعلاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں