0

ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا آنے والا دور خوشحالی کا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے آنے والا دور خوشحالی کا ہے۔
اسلام آباد میں مختلف وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ اچھی خبریں اپوزیشن کے لئے بری خبریں ہیں، اپوزیشن ملک میں افراتفری اور ناامیدی پھیلا رہی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ مافیاز کو نہیں چھوڑیں گے، ہم مافیاز کی نمائندگی کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، امید کرتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، آنے والا دور خوشحالی کا ہے، قو م کو صبر کا پھل ملنے والا ہے۔شفافیت ہمارا بنیادی اصول ہے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ اصولوں کے مطابق اپنے فرائض نبھائیں، ہم احتساب، شفافیت، خود احتسابی اور میرٹ کے لئے کوشاں ہیں، شفافیت ہمارا بنیادی اصول ہے، پہلی بار کوئی حکومت اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کررہی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم میں حصہ لیا، کفایت شعاری مہم میں 750ملین روپے کی بچت کی، ہم نے آڈٹ کے ذریعے 12 ارب 56 کروڑ روپے کی ریکوری کی، وزارت مواصلات نے پہلی بار ای بلنگ کا آغاز کیا، ہم نے سڑکیں بنائیں اور48.2فیصد زیادہ کام کیا، این ایچ اے کا ریونیو53ارب سے بڑھا کر 103ارب روپے پر چلا گیا۔ رواں سال ہمارے 8 منصوبوں پر کام شروع ہوگا،خیبرپختونخوا کی تمام سڑکوں پر 1122 اور منی آپریشن تھیٹر میسر ہوگی۔کسی وزیر کے دامن پر کوئی داغ نہیںوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی احتساب کے بیانیے پر آئی تھی، پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کہا جاتا تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ہماری حکومت نے اس بیانیے کو تبدیل کردیا، ہماری کامیابی ہے کہ نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے، وفاقی کابینہ کے کسی وزیر کے دامن پر کوئی داغ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں