0

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی۔کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم جھٹکے اتنے شدید نہیں تھے لیکن عوام گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 16 منٹ پر ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلو میٹر دوری پر تھا اور زیرزمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں