0

کرپشن کے خاتمے کے لیے فوج سمیت تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فوج، عدلیہ، میڈیا، حکومت، پارلیمنٹ سمیت سارے ادارے ایک پیج پر ہیں اور فوج سمیت تمام اداروں میں اتفاق ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تیسری بار خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی ،عسکری ادارے، عدلیہ اور میڈیا ملک کی تعمیر و ترقی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔انہوں ںے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدمات کا اعتراف دنیا نے کیا ۔وبا کے میں بارے لوگوں کو ڈرایا جارہا تھا کہ سڑکوں پر مریض ہوں گے۔ سائنس اور ڈیٹا کے حوالے سے طارق بن زیاد ذہن میں آتا ہے جس نے کشتیاں جلائیں اور فتح حاصل کی۔ ہم نے ایسا ہی ویژن اختیار کیا کہ تاکہ معیشت بھی چلے اورعبادت گاہیں بھی کھلی رہیں۔ اللہ کی مدد تب آتی ہے جب آپ امت کا خیال رکھیں، سمارٹ لاک ڈان کامیاب رہاعوام اور علما کا بھی اس حوالے سے شکر گزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں