0

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، بجلی کی فراہمی معطل

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ موسلا دھار بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 500 سے زائد قریب فیڈر ٹرپ کرجانے کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے اور بحالی میں مسائل کا سامنا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے 500سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی جمع ہونے کے سبب بعض مقامات پر حفاظتی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔بارش اور پانی جمع ہونے کے باعث بجلی بحالی کے کام میں مشکلات درپیش ہیں۔کے الیکٹرک کا عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیگلشن معمار، ایئرپورٹ، سیوک سینٹر، سرجانی ٹاون،گلشن اقبال، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، دستگیر، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، بہادرآباد، پی سی ایچ ایس، محمودآباد، قیوم آباد اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کہ ہوا کا ایک کم دبا مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دبا وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں