0

ساتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے رنز کا پہاڑ بنادیا

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستانی بالرز کی درگت بناتے ہوئے 583 رنز کا پہاڑ بنادیا، اس پہاڑ کو سر کرنے کے لیے پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ساتھمپٹن میں کھیلا جارہا ہے جہاں دوسرے روز بھی پہلی ہی اننگ جاری ہے۔ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان اور 332 رنز کے ساتھ بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جب کہ انگلش کھلاڑی زیک کرالے اور جوز بٹلر کریز پر موجود تھے۔ دوسرے روز بارش سے میچ میں وقفہ آیا جس کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا۔زیک کرالے کی 267 رنز کی ڈبل سینچری نگلش کھلاڑی زیک کرالے نے اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری اور جوز بٹلر نے دوسری ٹیسٹ سینچری مکمل کی۔ زیک کرالے انگلینڈ کی جانب سے اپنی پہلی ڈبل سینچری بنا کر زیاد اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں ںے دو دن کے دوران 393 گیندوں پر 267 رنز اسکور کیے جن میں 34 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔ انہیں اسد شفیق کی گیند پر محمد رضوان نے اسٹمپ کیا۔ قبل ازیں یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف 287 رن بنا کر 1903 میں ٹپ فروسٹ نے بنایا تھا۔زیک کرالے کے بعد جوز بٹلر بھی چھائے رہے اور پاکستانی بالرز کی پٹائی کرتے رہے۔ میچ میں اس وقت دل چسپ مرحلہ آیا جب انگلینڈ کے بلے باز جوز بٹلر 99 کے اسکور پر پہنچے تو انہیں آوٹ کرنے کی اپیل مسترد ہونے پر ریویو لیا گیا تاہم وہ اس اپیل سے بچ نکلے۔ انہوں ںے 311 گیندوں پر 152 رنز اسکور کیے اور ٹیسٹ کی دوسری سنچری اسکور کی۔ انہیں فواد عالم نے آٹ کیا۔
ٹیم کے 547 کے اسکور پر ساتویں وکٹ کرس ووکس کی گری جو فواد عالم کی گیند پر یاسر شاہ کو کیچ دے بیٹھے جب کہ آٹھویں نمبر پر اسٹیورٹ براڈ 15 رنز پر پویلین لوٹ گئے جنہیں شاہین شاہ آفریدی نے کلین بولڈ کیا۔ کریز پر مارک بیس رہ گئے جنہوں نے 27 رنز اسکور کیے بعدازاں انگلینڈ نے اننگ ختم کردی۔ انگلینڈ نے دو روز کے دوران 154 اوورز میں 583 رنز اسکور کیے۔پاکستانی بیٹںگ انگلینڈ کے رنز کے پہاڑ کو سر کرنے کے لیے پاکستانی بیٹنگ شروع ہوگئی، اوپننگ شان مسعود اور عابد علی نے کی۔ شان مسعود محض 4 رنز بناکر اینڈرسن کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں