0

سبی کے قریب ٹریفک حادثے میں 10افراد جاں بحق، 15 زخمی


سبی شاہراہ پر ڈھاڈر کے قریب وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی شاہراہ پر ڈھاڈر کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق سبی روڈ ویگن حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں میں میں خواتین اور بچے بھی شامل جب کہ حادثے کے شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں