0

چکوترے اور صنوبر سے حاصل شدہ، ماحول دوست کیڑے مار دوا


واشنگٹن: چکوترے کے چھلکے اور صنوبر کے درخت میں پائے جانے والے ایک خاص مرکب نوٹ کیٹون سے تیار کردہ ایک نئی اور ماحول دوست کیڑے مار دوا امریکا میں استعمال کیلیے منظور کرلی گئی ہے۔یہ دوا طبی تحقیق کے امریکی ادارے سی ڈی سی نے تیار کی تھی جبکہ ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی ای پی اے نے چند دن پہلے اسے محفوظ قرار دیتے ہوئے عمومی استعمال کیلیے منظور بھی کرلیا ہے۔نوٹ کیٹون وہ عام نامیاتی مرکب ہے جو چکوترے (گریپ فروٹ) کی مخصوص خوشبو کی وجہ بنتا ہے جبکہ یہ صنوبر کے درختوں میں بھی پایا جاتا ہے۔اگر یہ کم مقدار میں استعمال کیا جائے تو مچھروں، پسوں اور کھٹملوں کو بھگانے کا کام کرتا ہے جبکہ اسی مرکب کی زیادہ مقدار ان کے علاوہ دوسری کئی اقسام کے کیڑوں کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔اس طرح نوٹ کیٹون مختلف کیڑے مکوڑوں سے ہونے والی بیماریوں کا پھیلا بھی کم کرسکتا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ نوٹ کیٹون ایسے کیڑوں کو بھی ہلاک کرسکتا ہے جو ڈی ڈی ٹی، پائریتھرائیڈز اور دوسری حشرات کش دواں سے بھی نہیں مرتے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نوٹ کیٹون کو ہاتھ دھونے والے صابن میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ انسان کیلیے بے ضرر ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں