0

ساتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم فالوآن کا شکار، دوسری اننگز کی بیٹنگ دوبارہ شروع

ساتھمپٹن: ساتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 273 پر آٹ ہونے کے بعد فالو آن کا شکار ہوئی اور اب دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے۔ پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور 41 رنز پر قومی ٹیم کی کوئی وکٹ نہیں گری۔اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 583 رنز کا مشکل ترین اسکور کیا جس کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 273 رنز تک ہی محدود رہی۔ کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اظہر علی نے مشکل صورتحال میں 141 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان 53 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے۔پاکستان کے 6 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 14 رنز بنائے۔ 11 سال بعد موقع پانے والے فواد عالم بھی صرف 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے سب سے مضبوط کردار بابراعظم بھی صرف 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اسد شفیق کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ان کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی۔ شان مسعود 4، عابد علی 1 اور یاسر شاہ 20 رنز بناکرآٹ ہوئے۔بالنگ سائیڈ میں انگلش بالر اینڈریسن چھائے رہے، انہوں ںے پانچ کھلاڑی آٹ کیے، 23 اوور کرائے اور محض 56 رنز دیے۔ براڈ نے دو، مارک بیس اور ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آٹ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں