0

(ن) لیگ نے تمام اداروں کواپنے مفادات کیلئے کمزورکیا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملکی نظام کی تباہی کی ذمہ دار اپوزیشن ہے، (ن) لیگ نے تمام اداروں کو اپنے مفادات کیلئے کمزورکیا۔شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی اہلیت کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکی، شہبازشریف نے جن باتوں کی نشاندہی کی ان کے ذمہ دار وہ خود ہیں، عوام نے اپوزیشن کو رد کر دیا ہے۔وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی باتوں سیلگتا ہے کہ وہ کسی اور ملک میں رہتے تھے، اشرافیہ کے نمائندے ہمیں طعنے دے رہے تھے، آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ان کے دور میں ہوئے اور اسی وجہ سیبجلی مہنگی ہوئی، اگر آج بجلی مہنگی ہے یا مزید مہنگی ہوگی تواس کی ذمہ دار بھی پچھلی حکومت ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا تھا کہ جتنا مال بنا سکتے ہو بنا، اپنے فائدے کے لیے ان لوگوں نے ہر ادارے کواستعمال کیا، صحت، تعلیم اور دیگر اداروں کی تباہی کے ذمہ دار بھی یہی لوگ ہیں، ملکی نظام کی تباہی کی ذمہ دار اپوزیشن ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں