0

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ

کراچی: شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو کہ آئندہ 3 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
کراچی اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ بارش کے ساتھ ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مشرقی سندھ اور بھارتی راجستھان پر موجود ہوا کے کم دبا آپس میں مل گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شدت تاحال برقرار ہے جب کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک اور کم دبا بھی بن رہا ہے۔ جس کے باعث بدھ تک شہر میں شدت کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے، شہر کے چند ایک مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان رہے گا، کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں اربن بلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی سندھ میں ایک ہوا کا کم دبا پہلے سے موجود ہے جو گزشتہ دنوں کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بنا جب کہ ہوا کا دوسرا کم دبا جو بھارت راجستھان پر موجود تھا وہ بھی سندھ میں داخل ہوچکا ہے، ہوا کے دونوں کم دبا کے میلاپ سے مون سون کا سسٹم طاقتور ہوگا جس کی وجہ سے آج سے 28 اگست تک ابتدا میں تیز جب کہ بعد ازاں معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں