0

امدادی کارروائی کے دوران ایدھی کی کشتی الٹ گئی، فیصل ایدھی کو ریسکیوکرلیا

کراچی: سی ویوکے قریب گہرے پانی میں ایدھی بحری خدمات کی کشتی الٹ گئی جس میں فیصل ایدھی بھی موجود تھے۔ کراچی میں سی ویو کے قریب گہرے پانی میں ایدھی بحری خدمات کی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں معروف فلاحی ادارے ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سمیت 6 افراد سوارتھے۔ فیصل ایدھی پانی میں ڈوبے ایک شخص کی تلاش کررہے تھے۔قریب موجود ماہی گیروں کی کشتی میں موجود افراد نے انہیں ریسکیو کیا جس کے بعد فیصل ایدھی اور دیگرافراد کو ابراہیم حیدری جیٹی منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کراچی سمیت ملک بھرمیں ہونے والے حالیہ سانحات وواقعات میں ریسکیو آپریشن کے دوران فعال نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں