0

لاہور میں مکان زمین بوس ہونے سے میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق

لاہور: شاہدرہ برکت ٹان میں سنگل اسٹوری مکان زمین بوس ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ برکت ٹان میں شدید بارش کے باعث مکان زمین بوس ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور1 زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دو مرلہ جگہ پر کچا مکان تعمیر کیا گیا تھا اور لکڑی کی مدد سے چھت تعمیر کی گئی تھی، جو تیز ہوا اور بارش کی شدت سے زمین بوس ہوگیا، ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد شدید زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکالے، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں