0

چارانگوٹھوں والے بچے نے ویڈیو گیم کے لیے آپریشن سے انکار کردیا

مقبوضہ کشمیر: 12 سالہ بھارتی لڑکے کے دونوں ہاتھوں میں آٹھ انگلیاں اور چار انگوٹھے ہیں اور وہ اس سے خوش ہیں کیونکہ انہیں ویڈیو گیم جیتنے اور کرکٹ کھیلنیمیں آسانی ہوتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہیکہ خود ان کے والدین بھی پہلے فیضان کیآپریشن سے انکار کرچکتے تھے۔ دوسری جانب فیضان کہتے ہیں کہ وہ اپنی اس پیدائشی کیفیت سے خوش ہیں کیونکہ انہیں ویڈیو گیم کھیلنے میں بہت آسانی ہوتی ہے اور وہ آسانی سے کئی گیم جیت جاتے ہیں۔فیضان پیدائشی طور پر ایک خاص کیفیت کے شکار تھے جو 1500 میں سے ایک بچے کو لاحق ہوسکتی ہے ۔ اس نقص کو ییگزا ڈیکٹائلی کہتے ہیں۔ لیکن اس کی بدولت فیضان کلیش اسکواڈ اور کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اس میں کئی بار جیت جاتیہیں۔انہیں کرکٹ کھیلنے کا جنون ہے۔ لیکن کھیلوں سے ہٹ کر بھی وہ اپنے ہاتھوں سے درخت پر چڑھنے کے ماہر ہیں اوراس طرح لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے قریبی دوست انہیں بالی وڈ فلم کے سپرہیرو کرش کینام سے پکارتیہیں۔فیضان کا تعلق بارہ مولا کشمیر سے ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی اس کیفیت میں انہیں کوئی شرمندگی یا افسوس نہیں کیونکہ یہی اللہ کی مرضی تھی۔ کبھی کبھی وہ سوچتے ہیں کہ یہ ان ہی کیساتھ ایسا کیوں ہوا؟ لیکن ان کے بہترین دوست انہیں اس کیفیت سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں