0

انوشکا اور ویرات نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری سنا دی ہے۔ ویرات کوہلی نے انسٹام گرام پر اپنی اور اور انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں مسکراتے نظر آرہے ہیں جب کہ تصویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ انوشکا امید سے ہیں۔ویرات کوہلی کی جانب سے شیئرکردہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اور اس پھر ہم اس طرح دو سے تین ہو جائیں گے۔ جب کہ ویرات نے ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے کہا کہ 2021 کے جنوری میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں