0

مون سون بارشیں؛ وفاق اور سندھ حکومت متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کرے، بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں بارشوں کے دوران اپنے پیاروں کو کھونے والوں اور متاثرین کے لئے معاوضے اور مالی امداد کا اعلان کریں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزرا سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں حالیہ بارشوں اور امدادی کاموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، وزیرِ بلدیات ناصر شاہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر شبیر بجارانی نے پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔شبیر بجارانی نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ صوبے کے مختلف حصوں میں آبپاشی کے پانی کا بہا زیادہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کی رفتار سست رہی، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بارش کے پانی کے اخراج کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کررہا ہے، اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ بارش کے پانی کے اخراج کے دوران نہروں کی پشتوں کو نقصان نہ پہنچے۔ناصر حسین شاہ نے اپنی بریفنگ میں بلاول بھٹو زرداری کو کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے ان علاقوں کے متعلق آگاہ کیا جہاں سے پانی نکال دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہر جگہ نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے طوفانی بارشوں کے دوران بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے اقدام اٹھانے پر ارکانِ سندھ کابینہ کو سراہا اور ہدایت کی کہ صوبے کے ہر شہر اور گاں سے بارش کے پانی کا آخری قطرہ نکالے جانے تک وزرا میدان میں موجود رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں