0

کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم دے دیا۔ کراچی میں وزیر اعلی مراد علی شاہ کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال اور امدادی کاموں کے حوالے سے غور کیا گیا۔کوئی بھی عمارت رکاوٹ بن رہی ہے اسے بلڈوز کریں راچی کی صورت حال کے حوالے سے دی گئی بریفنگ پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ضلع جنوبی کے بیشتر علاقوں سے پانی اب تک کیوں نہیں نکالا گیا؟ کے ایم سی کا اربن ڈزاسٹر ریسپانس یونٹ بھی متحرک نظر نہیں آیا، بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوئی، مجھے تمام گلیاں صاف چاہیئیں، لوگ کہتے ہیں کہ حکومت نظر نہیں آتی، حکومت کے لوگ کام کررہے ہیں لیکن سول ڈریس کی وجہ سے پہچانے نہیں جاتے، آپ سب کو کوئی جیکٹ پہنائیں، جس سے وہ پہچانے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرادی جائیں۔ وزیراعلی سندھ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو تمام اضلاع کی سروے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہر کو ٹھیک کرنا ہے، اس کے لیے چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کیوں نہ کرنے پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں