0

اپوزیشن چاہتی ہے کہ کرپشن کی تشریح ان کے مطابق ہو، شبلی فراز

اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں اپنے لیے این آر او لینا چاہتی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کرپشن کی تشریح ان کے مطابق کی جائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی کیعوام جس کرب سے گزر رہے ہیں ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں، کراچی کیعوام کیساتھ پوری ہمدردیاں ہیں، وزیراعظم کراچی کی صورت حال پر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور وزیراعلی سندھ سیبھی بات ہوئی ہے، وزیراعظم نے سندھ حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسی ہفتیکراچی کا دورہ کریں گے، اگرچہ سندھ کے عوام کی براہ راست زمہ داری ہماری نہیں لیکن وفاقی حکومت کراچی کیعوام کے ساتھ ہے اور مکمل تعاون کریں گے، ہم سندھ حکومت سے مل کر کام کررہے ہیں، ہم جو کراچی کیلئے کرنا چاہتے ہیں وہ اہم منصوبہ ہے، پر سندھ نے کبھی توجہ نہیں دی، وزیراعظم کی کوشش ہے سندھ کی عوام کو ریلیف دیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کی صورتحال پرسیاست کرنا قابل افسوس ہے، صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ ہمیں 10 ارب روپے مل جائیں توحالات ٹھیک کر سکتے ہیں، قمر زمان کائرہ نے کراچی کی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت پر تنقید کی، پی پی رہنماں نیکہا کہ پاکستان اورعمران خان ساتھ نہیں چل سکتے، ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ پرانا پاکستان اورعمران خان ساتھ نہیں چل سکتے، عمراں خان اس پاکستان کی قیادت کررہے ہیں جس میں غریبوں کی بات ہوتی ہے، پرانے پاکستان میں سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، وزیراعظم ان عناصرکے ساتھ نہیں چل سکتیجنہوں نے ذاتی فائدے کے لیے قوم کا مفاد دا پرلگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں