0

جاپانی کمپنی کا فضا میں اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ

ٹوکیو: جاپان میں سڑک پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ چھوٹی پرواز کرنے والی کار تیار کر لی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی کمپنی اسکائے ڈرائیو نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے چھوٹی پرواز کے لیے اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کمپنی نے کار اڑانے کی ویڈیو بھی وائرل کی جس میں ایک نشست والی کار کو اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہیلی کاپٹر نما کار 5 فٹ کی بلندی پر کم رفتار کے ساتھ فضا میں اڑ رہی ہے جب کہ اس میں بیٹھنے کے لیے صرف ایک شخص کی گنجائش ہے۔ کار کے فرنٹ پر چھوٹے پر بھی لگے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں