0

سندھ کا وفاق سے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ

کراچی: وزیر زراعت سندھ نے وفاق سے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیچکی ہے، ہم کاشتکاروں کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کرینگے، متاثرہ فصلوں کے صوبائی زرعی ٹیکس معاف کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی غلط پالیسی کی وجہ سے زرعی شعبہ پہلے ہی شدید دبا میں ہے، کھاد، زرعی ادویات، ڈیزل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے زراعت ناممکن بنا دی ہے، ملک کا کاشتکار مزید مقروض ہوتاجارہاہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ وزیراعظم سندھ میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس کی معافی کا اعلان کریں، آفت زدہ اضلاع حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں، کپاس، ٹماٹر، مرچی اور دیگر فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں، چاول،گنا اور باغات کو بھی شدید نقصان ہوا ہے، زرعی ترقیاتی بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کے 2020 کے تمام زرعی قرضہ جات معاف کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں