0

8 کروڑ میں فروخت ہونے والی، دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ کے چرچے

گلاسکو: برطانیہ میں سنہرے رنگت والے فربہ بھیڑ کی فروخت نیلامی کے ذریعے 8 کروڑ 20 لاکھ روپوں میں کی گئی ہے جس کے بعد یہ اب تک کا سب سے مہنگا بھیڑ بن گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گلاسکو میں ڈبل ڈائمنڈ نامی بھیڑ کی نیلامی کی گئی جسے ایک شخص جیف ایکن نے 3 لاکھ 67 ہزار 500 پاونڈ میں خرید لیا جو کہ پاکستانی 8 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ یہ بھیڑوں کی اعلی نسل ٹیکسل سے تعلق رکھتا ہے۔جیف ایکن نے اس بھیڑ کو اپنے دو شراکت داروں کی معاونت سے خریدا ہے جو فارمز چلاتے ہیں اور نایاب و خوبصورت جانوروں کے دلدادہ ہیں۔ جیف ایکن اس سے قبل بھی نایاب نسل کے جانوروں کو بھاری قیمتوں میں خرید چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں