0

زرداری شہباز ملاقات؛ نیب کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کا فیصلہ

کراچی: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زردار سے ملاقات کی ہے جسں میں دونوں رہنماوں نے نیب کی کارروائیوں کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی قائد سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی جس میں دونوں پارٹیوں کا حالیہ گرفتاریوں اور نیب کارروائیوں کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنان کو عوامی حقوق کی جدوجہد سے روکنے کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنماوں نے پارلیمان میں موجود تمام ہم خیال جماعتوں کیساتھ رابطے کرنے کی بھی تجویز دی ۔ اس موقعے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سیاے پی سی کی تاریخ کا اعلان کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پی پی کے وفد میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار، فرحت اللہ بابر، نوید قمر، وقار مہدی اور عاجز دھامرا بھی شامل تھے جب کہ شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے وفد میں مریم اورنگزیب، احسن اقبال، زبیر احمد، رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ شریک ملاقات میں شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں