0

نمک سے مصوری کرنے والا منفرد افغان آرٹسٹ

ٹورانٹو: اگر آپ انٹرنیٹ پر سرچ کریں تو بشیر سلطانی کے نام سے آپ کو درجنوں تصاویر مل جائیں گی، لیکن یہ ساری کی ساری تصویریں نمک سے بنائی گئی ہیں؛ اور یہی افغان نژاد کینیڈین شہری بشیر سلطانی کا ہنر بھی ہے۔اپنے کام کے بارے میں بشیر سلطانی کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر یہ سینڈ آرٹ (ریت سے تصویریں بنانے) جیسا ہی ہے لیکن نمک کے باریک باریک ذروں کو ترتیب دے کر تصویر کی شکل دینا، ریت کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہے۔وجہ یہ ہے کہ پسا ہوا نمک ایک ہموار سطح پر بہت مشکل سے ٹھہرتا ہے اور اس کے بکھرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔تصویر میں قلم جیسا تاثر پیدا کرنے کیلیے وہ مختلف باریکیوں والے نمک کے سفوف استعمال کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں