0

زرداری شہباز ملاقات میں نواز شریف بذریعہ ٹیلی فون شامل ہوئے، ذرائع

کراچی: سابق صدر آصف زرداری اور میاں شہباز شریف کی ایک روز قبل بلاول ہاس میں ملاقات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کیدوران سابق صدر آصف زرداری کی نوازشریف سے ٹیلفون پر بات کروائی اوربلاول ہاس میں ملاقات کے دو دور ہوئے۔زرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کیدوسرے دور میں دونوں جماعتوں کی صرف اعلی قیادت شریک تھی۔میاں نوازشریف سے ٹیلفونک رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔کانفرنس موبائل کال کیدوران میاں نوازشریف سے بلاول بھٹو زرداری نے بھی بات کی زرائع کے مطابق اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں کی قیادت کی ملاقات اور ٹیلفونک بات چیت میں اہم امور پر اتفاق ہوا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے اتفاق کیا کہ تنہا رہ کر سیاسی پرواز کرنا ممکن نہیں موجودہ حالات سے مشترکہ جدوجہد کے ساتھ نبرد آزما ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں