0

پاکستان اسٹیل ملز کو فروخت کرنے کے بجائے لیز پر دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل فروخت نہیں کی جائے گی بلکہ اسٹیل مل کو کم از کم 30 سال کی لیز پر دینے کا منصوبہ ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کااجلاس ہوا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی گئی علاوہ ازیں بورڈ ممبران نے مختلف عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں حکومت پاکستان کے 10 فیصد حصص کی فروخت سے متعلق مالیاتی مشیران کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں اوجی ڈی سی ایل میں حکومت پاکستان کے 7فیصد تک حصص کی فروخت کے لیئے مشیران کا کنسورشیم پی پی ایل کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔نجکاری کمیشن بورڈ میں روزویلٹ ہوٹل کے لیئے مالیاتی مشیروں کی تقرری پر اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیاوفاقی وزیر کی تمام متعلقہ عہدیداران کو کام کی بروقت تکمیل کی تاکید کی ہے۔اجلاس میں سندھ انجنیئرنگ کمپنی لمیٹڈ اور گدو پاور پلانٹ ( کے متعلق ) مالیاتی مشیران کی تقرری ازسرنو کرنے پر اتفاق ہوا ہے نجکاری بورڈ نے واپڈا ہاس سوات کی نیلامی سے متعلق معاملات کابینہ کمیٹی برائے نجکاری بورڈ کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں