0

اوورسیز پاکستانیوں کی انتخابات میں حصہ لینے کی آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کی انتخابات میں حصہ لینے کی آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور بیرسٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سیکیا وعدہ پورا کر دیا۔مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ترمیم کی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے، نئی ترمیم کے تحت دہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا، الیکشن ہارنے کی صورت میں دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی، الیکشن جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں