0

دھواں ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل

کراچی: 90 کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل دھواں کے کرداروں کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے شائقین کے ذہنوں میں ڈرامے کی یادیں تازہ کردیں۔سجاد احمد کی ہدایت کاری میں 1994 میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل دھواں ڈراموں کی تاریخ کا وہ بہترین تخلیق ہے جسے لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں، اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کے نشر ہونے کے دوران سڑکوں پر سناٹا چھا جاتا تھا اور ہر طرف لوگ ٹی وی کے آگے بیٹھے نظر آتے تھے۔
منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم میں عاشر عظیم اظہر کا کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے ساتھ نوید، واجد، داود اور حمید بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس ڈرامے میں سارہ، عظمی اور سلمان جیسے کردار بھی تھے جنہوں نے اس ڈرامے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔عاشر عظیم کے لکھے اس ڈرامے کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں حتی کہ نہ صرف ڈرامہ بلکہ اس کے کرداروں کو ایک بار پھر سے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن حقیقی طور پر سب کرداروں کو ایک ساتھ دیکھنا ممکن تو نہیں لیکن ان سب کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں