0

قائمہ کمیٹی نے سودی نظام کے خاتمے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سودی نظام کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جس کے سربراہ مفتی تقی عثمانی ہوں گے۔ فیض اللہ کموکا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی اراکین نے سودی نظام کے خاتمے کے لیے متفقہ طور پر اسلامی بینکنگ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ارکین کا کہنا تھا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسولۖ سے اعلان جنگ ہے۔کمیٹی چیئرمین کے مطابق ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی اسلامی بینکنگ کے حوالے سے کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام سے قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر ارشد محمود کا کہنا تھا کہ دو سال انتظار نہیں کیا جاسکتا، گورنمنٹ ڈیپازٹس اسلامی بینکنگ کے تحت کیے جائیں، شریع کمپلائینس کے ذریعے علما کے فتووں سے اسلامک بینکنگ نظام چل رہا، اسلامی بینکنگ کے حوالے سے اب تک 10 سے 12 فیصد کامیابی ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں