0

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا جبکہ مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔موسم کے کروٹ بدلتے ہی گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا تاہم شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی کی نکاسی نہ ہونے سے متعدد شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پانی کی نکاسی کا حکم وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق لاہور میں 147 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔بجلی منقطع بارش اور تیز ہوا سے لیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم بھی متاثر ہوا اور 42 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے لاہور کے بیشترعلاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔کرنٹ لاہور میں ڈھولنوال کے قریب کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ 10 سالہ حسین دلاور کھمبے کے قریب سے گزر تھا کہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں