0

وفاق سندھ کو پیسہ نہ دینے کے بیانات روکے، یہ ان کے باپ کا پیسہ نہیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ کو پیسہ نہ دینیکیبیانات روکے، یہ ان کیباپ کا پیسہ نہیں بلکہ سندھ کے پیسہ سے وفاق چلتا ہے۔وزیراعلی ہاس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات سے واقف ہیں، برسات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے دن رات کام جاری ہے، کچھ جگہوں پر ابھی بھی پانی موجود ہے جس کی نکاسی کیلیے کام جاری ہے جب کہ امید کرتے ہیں وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔وزیراعظم پورے صوبے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کریں؛بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 100 سال بعد کراچی میں اتنی بارش ہوئی ہے، صرف کراچی کے 3 نالوں کی صفائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے وزیراعظم کل پورے صوبے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی یہاں آئے اور صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف بھی، ان کی آمد پر شکرگزارہیں، ہمیں خوشی ہے کہ پورا ملک ہمارے ساتھ ہے۔کے الیکڑک کے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ؛ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کے الیکڑک کے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی مل نہیں رہی لیکن مہنگی کردی گئی، ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہ فیصلہ واپس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سوات میں بھی بارشوں نے کافی تباہی مچائی، ہم وہاں کے لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔این ایف سی کا شیئر ہمارا آئینی حق ہے؛چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ پیسے نہ دینے کا طعنہ دیتے ہیں، یہ پیسے ان کے باپ کے نہیں جب کہ این ایف سی کا شیئر ہمارا آئینی حق ہے، پیسے نہ دینے کی باتوں سے وفاق کو نقصان پہنچتا ہے، یہ نہیں ہو سکتا بزدار کو پیسہ دیں اور مراد علی شاہ کو نہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں