0

نواز شریف واپس نہ آئے تو (ن) لیگ بکھر جائے گی، شیخ رشید


لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہ آئے تو (ن) لیگ بکھر جائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے پر چیف جسٹس نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، ریلوے کی بہتری کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، رواں سال کی اچھی خبر ایم ایل ون منصوبہ ہے اور دوسری خبر کراچی سرکلر ریلوے ہے، کے سی آر کا ٹریک ڈبل کیا جائے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، اپوزیشن ہمیشہ یہی کہتی ہے ناقص پالیسیاں ہیں، یہ ان کی اپنی پرانی پالیسیاں تھیں۔ اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی، اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسمبلیوں سے استعفی نہیں دیں گے، اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کرسکتی ہیں دھرنا نہیں دے سکتیں۔مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ (ن) لیگ ہے ، ش لیگ نہیں ہے، ش (شہباز ) لیگ مریم نواز کے ساتھ عدالت میں نہیں گئی، مریم کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جاسکتی تو پتھرا کیا گیا، ملکی سیاست میں نواز شریف اور آصف زرداری کی کوئی گنجائش نہیں، نواز شریف واپس آجاتے ہیں ان کی سیاست بہتر ہوسکتی ہے، نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ بکھر جائے گی، وہ واپس آگئے تو ن لیگ اکٹھی رہ سکتی ہے،اگر 10 ستمبر کو نواز شریف جاتے ہیں تو (ن) لیگ اکھٹی رہ سکتی ہے ورنہ (ش) لیگ ضرور نکلے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں