0

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یومِ دفاع پر وزیراعظم کا پیغام


اسلام آباد: یومِ دفاع پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن بہادرمسلح افواج کی جرت و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے۔قوم کے نے اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کا کہنا تھا کہ 55 سال قبل مسلح افواج اور غیور قوم نیدنیا پر ثابت کیا۔ ہم ہر قیمت مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتا۔جذبہ، ولولہ اور جرت و بہادری ہوتی ہے جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ بھارت نےآرٹیکل 370 اور 35 ایکو ختم کرکیاقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی۔ بھارت نے بے گناہ کشمیریوں پر دہشت اور خوف کاراج مسلط کر رکھا ہے بھارت لائن آف کنٹرول پر بھی جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ان اشتعال انگیزیوں کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے ہٹانا ہے۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ دنیا کو ادراک کرنا چاہئے ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیا کے عوام کی اقتصادی بہبود اور خوشحالی کیلئے ہے۔ ہمیں امن کی خاطر اور آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں